سماہنی ( کشمیر ڈیجیٹل):سماہنی نالے میں نہاتے ہوئے ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں اپر دیر، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ نوجوان مزدور فاروق خان ولد عتیق الرحمن جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق فاروق خان، جو مزدوری کی غرض سے سماہنی آیا ہوا تھا، آج سہ پہر سماہنی نالہ میں نہانے کے دوران گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ موقع پر موجود دیگر نوجوانوں نے فوری طور پر اسے پانی سے نکالنے کی کوشش کی مگر بدقسمتی سے وہ جاں بحق ہو چکا تھا۔
نوجوان کو فوری طور پر سول اسپتال سماہنی منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سماہنی راجہ ذوالقرنین اور ایس ایچ او تھانہ سماہنی موقع پر پہنچے پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کر لی۔۔
چیئرمین ٹاؤن کمیٹی کی جانب سے میت کی روانگی کے تمام انتظامات بھی مکمل کر دیے گئے۔مقامی سطح پر واقعے پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ متوفی کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔
پاک ،امریکہ سٹریٹیجک تعلقات، امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازدیا




