عمران خان رہا کرو ورکر کنونشن،وفاداریاں بدلنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، سردارعبدالقیوم نیازی

منگ،پلندری(کشمیر ڈیجیٹل) صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی “سفیر کشمیر عمران خان کو رہا کرو” ریاست گیر بھرپور عوامی رابطہ مہم ، غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین منگ کے مقام پرعظیم الشان ورکرز کنونشن ، یوتھ ، آئی ایس ایف اور خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی۔

سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کا منگ پہنچنے پر تاریخ ساز استقبال کیا گیا ، یوتھ اور آئی ایس ایف کی ٹیم نے بھرپور نعرے بازی سے ماحول گرما دیا ، سفیر کشمیر عمران خان کو رہا کرو ، عمران خان تیرے چاہنے والے کشمیر والے کشمیر والے ، سردار عبد القیوم نیازی تیری وفا کو سلام ہو سلام ، کے فلگ شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی ۔

غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین عمران خان کی رہائی کیلئے تاریخ ساز قرار داد منظور کی گئی۔ عمران خان ، بشری بی بی ، شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد و دیگر قائدین کے خلاف غیر قانونی رویے کی بھی بھرپور مذمت کی گئی۔

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ عمران خان کی رہائی ، ہم پر ایک قرض ہے جو ہم نے اتارنا ہے ، عمران خان ایک جرات مند لیڈر ہے

عمران خان نے اپنے آپ کو حقیقی سفیر کشمیر ثابت کیا ۔ عمران خان کا قصور صرف اور صرف عوام کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کرنا ہے ، عمران خان کا قصور پسے ہوئے طبقے کی نمائندگی کرنا ہے۔ عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیران کی رہائی کیلئے ہمیں نکلنا ہو گا ، ہم نکلیں گے تو عمران خان نکلے گا ، اٹھیں اور اپنی نسلوں کو بہترین حال اور مستقبل دیں ، عمران خان کو رہا کروائیں ۔۔

، شہباز شریف ایک ڈمی وزیر اعظم ہے ، شہباز شریف ایک منشی کا کام کر رہا ہے ، جعلی اور مینڈیٹ چور حکمرانوں کو کل تسلیم کیا نہ آگے کریں گے۔ انہوں نے فسطائیت ، ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ دئیے ، خواتین کیساتھ انتہائی شرمناک رویہ اپنایا ۔۔

کینسر کی مریضہ یاسمین راشد بے گناہ قید میں ہیں ، صنم جاوید کو آئے روز گرفتار کر لیا جاتا ہے ، کشمیری پوری عوامی طاقت کیساتھ عمران خان کا ساتھ دیں گے، پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتیں جعلی اور تاریخ کی ناکام ترین ہیں

، آزاد کشمیر میں ڈسپلن فورس کو احتجاج پر مجبور کیا گیا ، استاتذہ سراپا احتجاج ، سول سوسائٹی احتجاج کر رہی ہے ، عوامی مفادات کے فیصلے حکومت نہیں بلکہ عوام سڑکوں پر نکل کر کرتے ہیں۔۔

، حکومت نام کی چیز نہیں ، کیا کوئی ان سے پوچھے گا کہ ریاست کی رٹ اتنی کمزور کیوں کر دی ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کا حصہ ہیں ، الیکشن میں عبرتناک شکست دیکھ کر کہتے ہیں ہمارا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ، پھر ان کے ممبران اسمبلی حکومت میں کیا کر رہے ہیں

، پی ٹی آئی کل بھی عوامی حقوق کیلئے عوام کیساتھ تھی اور آئندہ بھی ہو گی۔ آئندہ الیلشن پی ٹی آئی کے حقیقی نظریاتی ورکرز لڑیں گے ، ماضی کی غلطی نہیں دہرائیں گے، ایک اشارے پر وفاداریاں بدلنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا۔

چھبیس ممبران اسمبلی نے عمران خان کے نام پر الیکشن جیتا لیکن مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ گئے ، انہوں نے کشمیریوں کے وقار کو نقصان پہنچایا ، انہوں نے ہمیں پوری دنیا میں شرمندہ کیا ، کشمیری ایک جرات مند قوم ہے ، جنھوں نے ہماری عزت پر داغ لگایا انہیں کیسے معاف کر دیں۔

سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے واضح کیا کہ بلدیاتی الیکشن کرانے کا دعوی کرنے والے جھوٹ بول رہے ہیں ، بلدیاتی الیکشن قائد پاکستان عمران خان کی منظوری سے بطور وزیر اعظم آزاد کشمیر ہمارا فیصلہ تھا ۔

الیکشن کے راستے میں کھڑی رکاوٹوں کو ہٹایا ، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ بھی مبارکباد کی مستحق ہیں جنھوں نے مکمل آئینی تحفظ یقینی بنایا ، بلدیاتی الیکشن ، آئینی بحران کا خاتمہ جیسے تاریخی کام صرف اور صرف پی ٹی آئی حکومت کا کریڈٹ ہیں۔ جھوٹے اور جعلی سیاسی رہنماوں سے دور رہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں حکومتی ٹولے کو چھپنے کیلئے جگہ نہیں ملے گی ، عمران خان کے چاہنے والو اتحاد اور اتفاق سے آگے بڑھیں ، مستقبل صرف اور صرف پی ٹی آئی کا ہے۔

عمران خان کے خوف سے انہیں جیل پر ناحق قید رکھا گیا ہے۔ دیگر مقررین نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہماری نسلوں کیلئے جدوجہد کر رہا ہے ،نکلیں اور عمران خان کو جیل سے باہر نکالیں ۔
کرنل ریٹائرڈ آصف علی خان کا علی میڈیکل ہسپتال کا دورہ ، طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار

Scroll to Top