کوٹلی پولیس کا فوری رسپانس، چوری ہونیوالی کار3 گھنٹوں میں برآمد

کوٹلی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سٹاف کالونی سے چوری ہونیوالی کار 3 گھنٹوں میں برآمد کر لی،پولیس کے تعاقب پر ملزمان کار چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام  رفاقت شاہ نے تھانہ سٹی میں اپنی  کار چوری ہونے کی درخواست دی جس پرپولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ناکہ بندی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں:اگلے 5 سال میں50 فیصد لوگوں کو بی آئی ایس پی کا حصہ بنائینگے: عبد العزیز قریشی

ایس ایچ اوتھانہ کوٹلی شہزاد چوہدری نے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر کار کا پیچھا کیا جس پر ملزمان پہلے پیر گلی ناکہ سے فرار ہوئے پھر ایس ایچ اواسلام گڑھ کے روکنے پر ناکہ بندی توڑ کر لنک روڈ پر چلے گئے جہاں کار چھوڑ کر جنگل میں فرار ہو گئے۔

گاڑی تھانہ سٹی کوٹلی کے سب انسپکٹر وحید انجم اور ٹیم نے قبضے میں لے لی ہے ،تھانہ سٹی کی ٹیم ملزمان کی تلاش میں بھی مصروف ہے ۔

 

 

 

Scroll to Top