باغ :بااثر لڑکوں نے موٹر سائیکل کی ٹکر سے میری اہلیہ کی جان لے لی، پولیس نے اصل ملزمان کے بجائے ان کے گھریلو ملازم کو خانہ پری کے لئے گرفتار کر لیا۔
انتظامیہ مجھے انصاف فراہم کرنے کے بجائے ملزمان کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے ، اصل ملزمان لاریب ولد غلام اکبر اور تاشفین ولد محمد اشرف کو گرفتار کر کے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار نواحی گاؤں شیر پور چھتر کے رہائشی محمد ندیم ولد محمد اکرم نے اپنے کم بچوں کے ہمراہ پریس کلب باغ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ مورخہ 27 دسمبر کو میری اہلیہ جو جنازہ میں شرکت کے لیے جا رہی تھی مین روڈ سے گزرتے ہوئے تیز رفتار موٹر سائیکل سواروں نے زور دار ٹکر مار دی جس سے اس کی ہیڈ انجری کے باعث موت واقع ہو گئی ، ہم مرحومہ کی تجہیز و تکفین میں مصروف ہو گئے تو پولیس نے ملزمان کی مرضی سے ایف آئی آر درج کر لی ۔
یہ بھی پڑھیں:کو ٹلی : شادی کے گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص سمیت 6 خواتین زخمی
جس میں ملزمان کے گھریلو ملازم شہزاد ولد علی افسر ساکن دھیرکوٹ کو پھنسانے کیلئے اس کا نام سر فہرست رکھا گیا۔ پولیس نے اس غریب شخص کو گرفتار کر رکھا ہے جبکہ اصل ملزمان کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اصل ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔