اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ موسمیات کے مطابق 27 جولائی سے 31 جولائی تک موسلادھار بارش کا امکا ن۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 27 جولائی سے 31 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں متوقع جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سبب بن سکتی ہیں۔
تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے، غیر ضروری سفر سے گریز اور دریا و ندی نالوں کے قریب جانے سے اجتناب کی اپیل کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں کم شدت کے ساتھ ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں جو 28 جولائی سے مون سون ہوائیں شدت کیساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ہے ۔
مغربی ہواؤں کا سلسلہ 28 جولائی کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا بھی امکان جس کے زیر اثر کشمیر گلگت بلتستان، وادی نیلم مظفر آباد در اولا کوٹ ، پونچھے ، بنیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر ، میر پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
جبکہ 27 سے 31 جولائی کے دوران گلگت بلتستان و پیر ، استور، نذر ، سکردونز، گلگت، گھانچے، شکر) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع
خیبرپختو نخوا : 28 سے 31 جولائی کے دوران دیر، چترال، سوات کوہستان، شانگلہ، بلگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر مالاکنڈ درہ خیبر ، اور کوئی کرم، کوہاٹ ، پشاور ، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، ہنگو، کرک، بنوں، وزیرستان کی مروت، ٹانک اور اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔