کو ٹلی : شادی کے گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص سمیت 6 خواتین زخمی

(احتشام الحق سے) کو ٹلی میں سرساوہ کے قریب گوجر موڑ میں شادی کے گھر کی چھت گر گئی، ایک شخص سمیت 6 خواتین زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سرساوہ گوجر موڑ کے ایک گھر میں شادی کی تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر ہونے والے رقص کو دیکھنے کے لیے مرد اور خواتین کچے مکان کی چھت پر موجود تھے کہ اچانک چھت گر گئی۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں بارانِ رحمت اور پہاڑوں پر برف باری ، موسم خوشگوار ہو گیا

پولیس کے مطابق چھت گرنے کے واقعے میں ایک شخص سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ شادی کی تقریب میں موجود مہمانوں نے ریسکیو کرتے ہوئے تمام زخمیوں ہونے والے افراد کوہسپتال منتقل کر دیا ہے ،جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔

Scroll to Top