بارانِ رحمت اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا ،مظفرآباد میں بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری نے موسم کو حسین بنا دیا ہے۔
حالیہ موسم کی پیش گوئی کے مطابق، آئندہ دنوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ پیر ، منگل اور کے روز بارش کے امکانات موجود ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ، 5 فروری کو 40 فیصدبارش متوقع ہے، درجہ حرارت 63°/40° رہے گا۔اتوار، 9 فروری کو40فیصد بارش کا امکان ہے، درجہ حرارت 64°/48° ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر ہائیر ایجوکیشن آزاد کشمیر ظفر اقبال ملک یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرامریکہ جائینگے
پیر، 10 فروری اور منگل، 11 فروری کو 50 فیصدبارش کی پیشگوئی ہے، درجہ حرارت 64°/45° اور 64°/44° رہے گا۔بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ مقامی افراد نے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہونا شروع کر دیا ہے۔