اسلام آباد:وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت وزیرِ اعظم پاکستان سردار یاسر الیاس نے اہم ملاقات کی اور سیاحت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت وزیرِ اعظم پاکستان سردار یاسر الیاس نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ اور اس حوالہ سے اندرون ملک اور بیرون ملک سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی، مربوط حکمتِ عملی اور مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے آگے بڑھنے کی اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم انوارالحق کی زیرصدارت آزادکشمیر کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے
یاد رہے کہ معروف کاروباری شخصیت وسنٹورس مال کے سی ای او سردار یاسر الیاس نے گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہے جس پر انہیں کوآرڈینیٹر برائے سیاحت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
دوسری طرف یاسرالیاس کے بھائی وسابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اور وہ بھی ان دنوں اپنے رفقاسے ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔
سردار تنویرالیاس نے گزشتہ دنوں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے حلقہ سے تعلق رکھنے والے سابق صدر ریاست راجہ ذوالقرنین خان سے ملاقات بھی کی تھی جس کو اہم قرار دیا جا رہا تھا۔
راجہ ذوالقرنین کا خاندان الیکشن میں چوہدری انوارالحق کی حمایت کرتا آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سردار تنویر الیاس کی راجہ ذوالقرنین سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر مشاورت