مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے عمران خان رہائی کنونشن کے حوالے سے منعقدہ کارنر میٹنگز میں پارٹی کارکنوں اور رہنمائوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 26 جولائی کا یہ ورکرز کنونشن 5 اگست بانی چیئرمین عمران خان کو قید نا حق میں ڈالنے والوں کے خلاف ایک ریفرنڈم ہوگا کہ پورے پاکستان میں عوام عمران خان کی کال پر 5 اگست کو باہر احتجاج کیلئے نکلیں گے۔
خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ دارالحکومت مظفرآباد میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے 26 جولائی کے عمران خان رہائی کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا فرض ادا کرنا ہے تا کہ اس دن ہم جمع ہو کر 5 اگست کیلئے کوئی مضبوط مربوط لائحہ عمل طے کر سکیں۔
خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ عوام کے ساتھ گزشتہ دنوں رابطہ عوام مہم بسلسلہ رہائی عمران خان کنونشن جو جذبہ دیکھنے میں آیا ہے اس سے قبل کسی بھی رہنماء ،لیڈر کو عوام میں اتنی پذیرائی محبت، خلوص نہیں ملا جو عمران خان کے نصیب میں آیا ہے۔
عمران خان جیل کے اندر قید ناحق میں رہ کر بھی عوام کے دلوں دماغ پر حکمرانی کر رہا ہے اور جو نام نہاد حکمران باہر بظاہر کھلے پھر رہے ہیں یہ اپنے ضمیر کے قیدی ہیں اور عوام میں کھلے عام بیرون ملک بھی گھومنے پھرنے کی جرات نہ کر سکتے ہیں ،26 جولائی انشاء اللہ دارالحکومت کے کارکن عمران خان سے اپنی محبت، خلوص کا ثبوت دینے کیلئے عثمان پلازہ تین بجے جوق در جوق شامل ہوں گے۔
بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا جواب پوری طاقت سے دیا جائے گا،دفتر خارجہ