ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)ریڈ فاؤنڈیشن کالج چناری کی میرپور بورڈ میں نمایاں پوزیشن ، طالبہ علینہ اجمل گیلانی کی آزاد کشمیر بھر میں نویں اور ضلع بھر میں پہلی پوزیشن پر چناری میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔
طالبہ سید علینہ گیلانی کے اعزاز میں ریڈ فاؤنڈیشن کالج چناری میں پروقار تقریب کا انعقاد ، تقریب میں تعلیمی اور ادبی ، سماجی شخصیات کے علاوہ سٹاف سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل منیجر ریڈ فاؤنڈیشن حمید اللہ کھوکھر ، ایجوکیشن آفیسر ساجد حسین اعوان ، پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن راجہ ندیم احمد ، مدرس جاوید لطیف و دیگر نے کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن بین الاقوامیںسطح کے تعلیمی پروگرامز اپنے اداروں میں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
آزاد کشمیر بورڈ میں ریڈ فاؤنڈیشن اسکولز نے پہلی پوزیشنز سمیت نمایاں اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس پر تمام پوزیشن ہولڈرز بالخصوص ریڈ فاؤنڈیشن کالج چناری کی طالبہ سیدہ علینہ گیلانی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن اپنے تعلیمی اداروں میں دوران تعلیم و تربیت تمام نصاب کی تیاری مکمل کرواتے ہیں ، اس موقع پر پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن کالج چناری راجہ ندیم نے پوزیشن ہولڈر طالبہ سیدہ علینہ اجمل گیلانی کیلئے ایف ایس سی میں اسکالرشپ کا اعلان کیا ۔
ریڈ فاؤنڈیشن کالج کی طالبہ سیدہ علینہ اجمل گیلانی نے، آزاڈ کشمیر میرپور بورڈ میں ٹاپ 20 میں نویں پوزیشن جبکہ ضلع ہٹیاں بالا میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل منیجر ریڈ فاؤنڈیشن حمید اللہ کھوکھر تھے جبکہ ڈپٹی ریجنل منیجر ساجد اعوان، پرنسپل ادارہ راجہ ندیم خان، سید اجمل گیلانی، راجہ نقیب خان، جاوید میر، راجہ شہزاد احمد گل، راجہ سجاد (ممبر وارڈ کونسلر سڑگ چناری)، سید نورالحسن کاظمی، بشارت داؤد اور ارشد رشید اعوان، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب زاہد اعوان ، نائب صدر مبارک اعوان ، انصار نقوی ، عمر بھٹی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سیدہ علینہ اجمل گیلانی کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ان کے والدین، اساتذہ اور ادارے کی کاوشوں کو سراہا۔
مقررین نے کہا کہ سیدہ علینہ گیلانی کی کامیابی نہ صرف ان کی محنت کا ثمر ہے بلکہ ریڈ فاؤنڈیشن کی معیاری تعلیم اور بہترین تربیت کی آئینہ دار بھی ہے۔
ڈپٹی ریجنل منیجر ساجد اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن قرآن و سنت کی روشنی میں ایک مثالی نظام تعلیم رائج کر کے قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ریجنل منیجر حمید اللہ کھوکھر نے کہا کہ علینہ گیلانی نے ادارے کا نام بلند کر کے ایک مثال قائم کی ہے۔ میں اس کامیابی پر ان کے والد اجمل گیلانی اور خاندان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے زیراہتمام 4,000 متاثرہ خاندانوں میں شیلٹر این ایف آئی کٹس تقسیم