سدھنوتی،ہمروتہ(کشمیر ڈیجیٹل) متحدہ یوتھ فورم ہمروتہ اور ایکشن کمیٹی کی کال پرچارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے بلوچ سدھنوتی کی پسماندہ ترین یونین کونسل ہمروتہ گجن میں شٹر ڈائون پہیہ جام ہڑتال،یونین کونسل کے تمام تر کاروباری مراکز اور رابطہ شاہراہیں بندرہیں۔۔۔
یونین کونسل سے شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی،اس موقع پر چھتریڑی ٹھنڈی کسی اور گجن میں احتجاجی ریلیاں بھی نکالی گئیں،
چھتریڑی گجن روڈ کی مکمل ری کنڈیشننگ اور ری الائنمنٹ،ایس کام ،یوفون،ٹیلی نار سروسز کے معیار کی بہتری مطالبات میں شامل
مظاہرین کا چھتریڑی،گہل اور پنیالی ہمروتہ گرلزمڈل سکولوں کی بطور ہائی سکول اپگریڈیشن، یونین کونسل ہمروتہ کے دور افتادہ علاقے سادات محلہ تا ہتھلانہ پختہ روڈ،بی ایچ یو ٹھنڈی کسی میں سول میڈیکل آفیسر کی فوری تعیناتی عمارت کی تعمیر کرنے کا مطالبہ
شہریوں نے گجن میں گرلز سکول کا فوری قیام،ٹھنڈی کسی میں محکمہ خوراک کا ڈراپنگ پوائنٹ،خواص جعین روڈ کی پختگی،یونین کونسل میں دو پلے گرائونڈز،پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر منظوری کیلئے انتظامیہ کو مہلت دیدی
مقررین کا کہنا تھا کہ یونین کونسل ہمروتہ بلوچ کی آخری اور کونے پر واقع یونین کونسل ہے جو پونچھ ضلع سے جڑی ہے،اس یونین کونسل کے ساتھ ہمیشہ سوتیلا سلوک کیا گیا
مظاہرین کا دوران گفتگوکہنا تھا کہ ہماری اس یونین کونسل کے بنیادی حقوق فراہم نہیں کیے جاتے تو اس یونین کونسل کو پونچھ ضلع اور حلقہ عباسپور کے ساتھ شامل کیا جائے
یونین کونسل کے شہری اپنے بنیادی حقوق کی اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے،اگر یہی صورتحال رہی تو ایک اسضمن میں ایک بڑی تحریک شروع کرکے اپنے بنیادی حقوق کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
دریں اثناءتحصیلدار بلوچ نے مظاہرین کی مذاکراتی کمیٹی سے مذاکرات کیے اورمطالبات کی منظوری اور مسائل کے حل کے لیے سات دن کا وقت مانگ لیا۔
متحدہ یوتھ فورم اور ایکشن کمیٹی نے انتظامیہ کو سات دن کا وقت دیتے ہوئے احتجاج موخر کردیا،اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔
قبل از الیکشن کا ن لیگی مطالبہ مایوسی،فاروق حیدر سرکاری وسائل استعمال سے گریز کریں، ذیشان حیدر