جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)جہلم ویلی کا مغوی 2 ماہ بعد کچے کے ڈاکوؤں سے بازیاب۔۔دو ماہ قبل کچے کے علاقے سے اغوا ہونے والا جہلم ویلی کا رہائشی آخرکار بحفاظت بازیاب ہو گیا۔
اہلخانہ نے اس خوشی کے موقع پر میڈیا، سیکیورٹی اداروں، سول سوسائٹی اور تمام اُن افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا اور مغوی کی بازیابی کے لیے آواز بلند کی۔
مغوی کے بھائی سابق صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر (ریاض سعودیہ عرب) راجہ بہرام خان نے کہا کہ جن لوگوں نے اس دوران ہمارے لئے دعائیں کی اس مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا
میرے بھائی کی بازیابی کیلئے آواز بلند کرنے پر ہم جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی،اے جے کے میڈیا پوائنٹ،صحافی راجہ صدام حسین اور دیگر تمام میڈیا نمائندگان کے دل سے مشکور ہیں۔۔
اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ہم سب کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا، ہم سب کے شکر گزار ہیں۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہمارا بھائی خیریت سے واپس آ گیا۔
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے زیراہتمام 4,000 متاثرہ خاندانوں میں شیلٹر این ایف آئی کٹس تقسیم