واشنگٹن: امریکی صدر نے مختلف ممالک پر15سے50فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اے آئی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کیساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہے ہیں، چین کے ساتھ ڈیل کرنے والے ہیں۔
جاپان نے مذاکرات کرکے ٹیرف 15فیصد پر لانے پر اتفاق کیا، امریکا میں کاروبار کرنے والے ممالک پر ٹیرف کم کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ روکی، اوباما کو غدار قرار دیا، ٹرمپ کا دہرا دعویٰ
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ تیل کی قیمت مزید نیچے لانا چاہتے ہیں، توانائی پرمختلف ایشیائی ممالک کیساتھ معاہدے کررہے ہیں۔
امریکی صدر نے امریکا اور نیٹو کے درمیان ڈیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیل کے تحت یورپی اتحادی ہتھیار خرید کر یوکرین کو بھیجیں گے، یورپی اتحادی امریکا کو فوجی سازوسامان کی 100 فیصد ادائیگی کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کی دوڑ کا ہم نے آغاز کیا اور ہم ہی جیتیں گے، امریکا اے آئی میں چین کو شکست دے رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے سمٹ میں 3ایگزیکٹو آرڈرزپر دستخط بھی کئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے گئے تھے،ٹرمپ کی تصدیق
انہوں نے کہا کہ امریکا تیل کی قیمتوں کو مزید کم کرنے کا خواہاں ہے تاکہ عالمی منڈی میں استحکام پیدا کیا جا سکے۔