مظفر آباد: آزادکشمیر کابینہ اجلاس کے فیصلہ کے بعد پولیس ملازمین کے الائونسز کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں جن کا اطلا ق یکم جولائی سے کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پولیس ملازمین نے مطالبات منظوری کیلئے آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ہڑتال کی جس پر حکام بالا نے مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیرپولیس کا احتجاج رنگ لے آیا، راشن ، رسک الائونس بڑھانے کی منظوری دیدی
گزشتہ روز کابینہ اجلاس کےبعد پریس بریفنگ میں وزراء کرنل(ر) وقار احمد نور ، میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ، عبدالماجد خان، چویدری اکبر ابراہیم نے بتایا تھا کہ کابینہ نے پولیس جوانوں کیلئے رسک الائونس کو 2015 کی بنیادی تنخواہ کے مطابق کرنے، راشن الائونس کو بڑھانے اور یونیفارم الائونس کو تنخواہ کے ساتھ ادا کرنے کی منظوری دیدی ہے
کابینہ نے پولیس جوانوں کے دیگر حل طلب مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے ۔
وزراء کی پریس بریفنگ کے باوجود راولاکوٹ میں پولیس اہلکاروں نے مطالبات منظوری کئ نوٹیفکیشنزجاری نہ ہونے پر احتجاج کا اعلان کیا تھا جس پر بدھ کو رات گئے صدر ریاست کی منظوری سے نوٹیفکیشنزجاری کئے گئے ہیں۔