انجمن تاجران جہلم ویلی کا لوڈشیڈنگ ، موبائل کمپنیوں کی ناقص سروس کیخلاف شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) انجمن تاجران جہلم ویلی کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،موبائل کمپنیوں کی ناقص سروس کے خلاف 26جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑتال اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

مرکزی نائب صدر وسیکرٹری جنرل انجمن تاجران محمد ممتاز اعوان ،حاجی زمان احمد عباسی ، راجہ مظہر خان،اویس خان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جہلم ویلی کی ضرورت 16میگا واٹ ہے جب کہ محکمہ پاور جنریشن آرگنائزیشن کے پانچ پراجیکٹس جن کی پیدوار 14میگا واٹ بنتی ہے اس کے باوجود کنیناں سے لیکر چکوٹھی چکار تک علاقوں میں 16گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہے۔

انہوں نےکہا کہ سراں،چٹھیاں،چکار،ہٹیاں بالا،چناری چکوٹھی سمیت بیسیوں دیہات اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔دونوں محکمہ جات مل کر بھی ٹوٹل ضرورت 16میگا واٹ پوری نہیں کر رہے
بدترین لوڈشیڈنگ کے زمہ داران کا تعین کے لیے وزیراعظم آزادکشمیر ۔چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ۔احتساب بیورو۔انٹی کرپشن ۔ تحقیقات کرائے ۔

موبائل کمپنیاں لوٹ مار میں مصروف ہیں مہنگے ترین پیکچز کی مد میں صارفین کی کھال ادھیڑی جارہی ہے فور جی سروس کے نام پر ون جی اور ٹو جی سروس بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے
پی ٹی اے کے احکام خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ان زیادتیوں اور ناانصافیوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کاروباری طبقے کے تذبذب کو دیکھتے ہوئے انجمن تاجران ۔سول سوسائٹی ۔طلبہ تنظیمیں ۔جہلم ویلی بارایسوسی ایشن ۔جہلم ویلی ٹرانسپورٹ یونین مشترکہ طور پر 26کو ہڑتال کرے گی۔

اس سے قبل یہ اعتراض تھا کہ ضلع میں بجلی کی ضرورت زیادہ ہے گرڈ اسٹیشن پر نصب ٹرانسفارمر کی استعداد کار کم ہے جس سے ہر بریکر پر لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جون میں 32کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ترین 26MBV کا ٹرانسفارمر نصب کیا گیا

تاریخ کی بدترین گرمی میں تین دن تک بجلی بند رہی باوجود اس کے لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہو اس کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ چھ گھنٹے سے بڑھ کر 16گھنٹے ہوگئی ہے ایک گھنٹے میں بیس بار بجلی ٹرپ ہوجاتی ہے

تاجروں کا معاشی استحصال ہورہا ہے اربوں روپے کی لاگت کے پانچ پاور ہاوس ہاوسسز شاریاں۔کھٹائی ۔چھم ۔بنہ مولا۔لیپا کو ضلع کی ضرورت پوری کرنی چاہیے تھی لیکن مرکزی شہر ہٹیاں بالا میں 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔

اس کی زمہ داری نہ محکمہ برقیات قبول کرتاہے نہ پی ڈی او اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ ۔عاجز آکر ہم چھبیس جولائی کو مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کریں گے گرڈ اسٹیشن پر نصب ہونے والے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے بعد لوڈشیڈنگ زیرو ہونے کے بجائے دوگنا ہوگئی ہے

آزادکشمیر : مختلف علاقوں میں شدید بارشوں، ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ، الرٹ جاری

Scroll to Top