آزادکشمیر : مختلف علاقوں میں شدید بارشوں، ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ، الرٹ جاری

ملک کے مختلف علاقوں میں بدھ کی رات سے 24 جولائی کے دوران شدید بارشوں سے مقامی برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) مون سون موسلادھار بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری،بدھ کی رات سے 24 جولائی کے دوران شدید بارش کے باعث آزادکشمیر ، مری،اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملحقہ علاقوں میں بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے

جائیکا کی جانب سے واضح رپورٹ کے باوجود اداروں کی غفلت، نااہلی کا شاخسانہ، بے دریغ چائنہ کٹنگ، دریا کناروں، کسیوں، نالوں، خطرناک علاقوں اور پہاڑوں پر تعمیرات نے پورے شہر کو خطرات سے دوچار کر دیا۔

کلاؤڈ برسٹ جیسے خطرناک سانحہ کا خطرہ پیدا ہو گیا، غیر قانونی چائنہ کٹنگ اور تعمیرات کی وجہ سے بارشی پانی سے بہہ کر آنے والا ملبہ مٹی لوگوں کے گھروں اور دکانوں سمیت کاروباری علاقوں میں گھس گیا۔

ایک ہی رات میں عوام الناس تاجروں کو کروڑوں روپے کی پھکی، ہونے والے نقصانات کا ذمہ دار کون، عوام نے سوال اٹھا دیا۔ عوام الناس کا کہنا ہے کہ ایسے تمام محکموں اور اداروں کا تعین کرتے ہوئے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے سمیت ان اداروں کا محاسبہ کیا جائے۔

عوام کا مذید کہنا تھا کہ متعلقہ تمام ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیے پہلے حفاظتی اقدامات کریں اور تمام خطرناک علاقوں سے لوگوں کو منتقل کیا جائے۔

اسی طرح فوری طور پر بھاری مشینری مہیا کرتے ہوئے نہ صرف نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو متحرک کیا جائے، بلکہ تمام سڑکوں، گلیوں، محلوں اور گنجان آباد علاقوں میں آنے والا ملبہ مٹی ہٹایا جائے۔

شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، پنجاب،گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

کشمیر: کوٹلی 38، مظفرآباد (سٹی 31،ایئرپورٹ 23)، گڑھی دوپٹہ 19، راولا کوٹ 10،گلگت بلتستان: بگروٹ 09، چلاس اور استور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دالبندین 46، نوکنڈی 45 اور دادو میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

حویلی:سیاسی گٹھ جوڑ عروج پر،مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا ،اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل

Scroll to Top