حویلی:سیاسی گٹھ جوڑ عروج پر،مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا ،اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل

کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل) حویلی میں سیاسی گٹھ جوڑ عروج پر،مسلم لیگ ن حویلی کو بڑا دھچکا ،اہم شخصیات پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل۔ گزشتہ دور حکومت میں ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہماری جماعت کے لئے بے پناہ قربانیاں تھیں۔

نئے شامل ہو لوں گا ہونے والوں کا دعوی ہم نے سیاسی فیصلہ کر لیا ہے فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔

سوشل میڈیا پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حویلی کے مرکزی راہنما راجہ ہدایت اللہ خان راٹھور نے میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ آج مسلم لیگ ن ضلع حویلی کا جی ایچ کیو چھانجل پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گیا جو اہم شخصیات مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئی ہیں ان کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔

ان کو جماعت میں نمایاں مقام ملے گا، راجہ ہدایت اللہ خان راٹھور نے میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کو آنے والے الیکشن سے قبل بڑی سیاسی کامیابی حاصل ہوئی ہے ازاد کشمیر کے متحرک اور بااثر سیاسی گھرانوں نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور مزید کریں گے۔

نئے شامل ہونے والوں کو پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے جنرل سیکرٹری اور وزیر بلدیات و دہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے خوش آمدید کہا ہے اور اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نئے شامل ہونے والوں کو جائز مقام دیں گے اور سب کے کام ترجیحی بنیادوں پر کئے جاہیں گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی میں یونین کونسل چھانجل سے شامل ہونے والوں میں محمد کبیر چوہدری،شفاعت حسین چوہدری، جمیل چوہدری، شکیل چوہدری، سمیر چوہدری، ساجد چوہدری، اشفاق چوہدری اور ان کے ساتھ باقی ساتھی بھی مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

سیاسی سماجی شخصیت راجہ جاوید سرور خان راٹھور، مرکزی راہنما پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حویلی راجہ گلزار خان راٹھور، سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حویلی راجہ نسیم خان راٹھور، سابق صدر شیخ محمد خورشید، پیر مجتبیٰ بخآری، سید آفتاب گیلانی، رفیع کیانی، شیخ تجمل حسین، راجہ ہدایت اللہ خان راٹھور، بابر خان، امجد کھوکھر اور دیگر نے نئے شامل ہونے والوں کو مالا پہنائے اور مبارکباد ی

انہوں نے کہا کہ آپ کی شمولیت کا فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی کی آنے والے انتخابات میں شاندار فتح کی پیش گوئی ہے۔ یہ صرف تبدیلی نہیں، یہ انقلاب کی پہلی آہٹ ہے!

راجہ ہدایت اللہ خان راٹھور نے کہا کہ آنے والا الیکشن ہم حویلی سے دن کے بارہ بجے جیت جائیں گے اور حویلی کی سیٹ بلاول بھٹو کو تحفے میں دیں گے راجہ فیصل ممتاز راٹھور وزیر اعظم آزاد کشمیر ہوں گے اور حویلی کو ماڈل ضلع بناہیں گے۔

Scroll to Top