چناری(کشمیر ڈیجیٹل)درنگ چناری سے تعلق رکھنے والے 2 بھائیوں نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں مایوس کن نتائج آنے کے بعد شدید ذہنی دباؤ اور دل شکستگی کے عالم میں اپنی زندگی کا افسوسناک خاتمہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وقاص اور کاشف، پسران محمد یعقوب، ساکنان درنگ چناری، نے جمعرات کے روز چکوٹھی کے قریب واقع مقام “ڈولی” کے قریب دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔
عینی شاہدین کے مطابق دونوں نوجوانوں کی نعشوں کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔
اہلِ خانہ اور پورے علاقے میں غم اور افسوس کی فضا چھائی ہوئی ہے۔یہ افسوسناک سانحہ نہ صرف دو قیمتی جانوں کا ضیاع ہے بلکہ پورے معاشرے کیلئے لمحۂ فکریہ بھی ہے۔
میٹرک جیسا تعلیمی مرحلہ زندگی کا اختتام نہیں بلکہ ایک سفر کا حصہ ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں نمبرات اور کامیابی کو اس حد تک زندگی اور موت کا مسئلہ بنا دیا گیا ہے کہ بچے اپنی جان تک کی بازی لگا بیٹھتے ہیں۔
دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والوں میں وکاس،کاشف پسران محمد یعقوب ساکن درنگ شامل ہیں،ایک بھائی کاشف کی میٹرک امتحان میں چند کتابیں فیل ہوئی تو دلبرداشتہ ہو کر دریا میں چھلانگ لگادی،اسے بچانے کیلئے دوسرے بھائی وقاص نے بھی چھلانگ لگا دی
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موقعہ پر پہنچ گئی،دونوں نوجوانوں کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری ہے۔
آپریشن سندورناکام، بھارت سفارتی سطح تنہا ہوگیا، راہول گاندھی کی مودی پر کڑی تنقید