گزیٹیڈ آفیسرز بھی میدان میں آگئے، مطالبات منظوری کیلئے حکومت کو 25اگست کی ڈیڈلائن

مظفرآباد:گزیٹیڈ افسرز ایسوسی ایشن کی ڈیمانڈز بھی سامنے آگئیں،حکومت کو 25 اگست تک مطالبات پورے کرنے کی مہلت دیدی بصورت دیگر لائحہ عمل طےکرنے کی دھمکی دیدی۔

گزیٹیڈ افسرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں حکومت کی جانب سے مطالبات پر توجہ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے اسامیاں خالی ہونے کے باوجود سلیکشن کمیٹی کااجلاس نہیں ہورہا ہے جبکہ کرنٹ چارج تعیناتیاں سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر بھر میں پولیس ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال، مراعات کے لیے احتجاج 

اکثر محکموں میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تقرریوں کے بجائےایڈہاک تقرریاں کی جا رہی ہیں جس سے انتظامی مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور امیدواروں کی عمر بھی زائد ہو رہی ہے۔

ایسوسی ایشن نے ڈیپٹویشن پالیسی پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے 18مطالبات پیش کئے ہیں اوران پر عملدرآمد نہ ہونے پر 25جولائی سے لائحہ عمل طے کرنے کی دھمکی دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پولیس ملازمین نے ہڑتال کی ہے جبکہ سکول ٹیچرز بھی احتجاج ریکارڈ کراچکے ہیں، اب حکومت کیخلاف مطالبات لئے گزیٹیڈ آفیسرز بھی میدان میں آگئے ہیں۔

Scroll to Top