جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جیر جنڈ الی ضلع جہلم ویلی کے جونیئر کلرک طاہر بشیر کیخلاف سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے الزامات کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ۔
گزشتہ دنوں اریبہ نامی لڑکی کی جانب سے سوشل میڈیا پر طاہر بشیر کیخلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے گئے تھے جس پر محکمہ نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی چھان بین کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ افسران پر مشتمل فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو معاملے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے کر اپنی رپورٹ مقررہ مدت میں محکمہ کو پیش کرے گی۔
محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ الزامات کی سچائی جانچنے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے اور رپورٹ کی روشنی میں آئندہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
افغان حکومت نے مقامی سطح پر تیار کردہ بس اور کار نمائش کیلئے پیش کردی