کابل (کشمیر ڈیجیٹل)افغان طالبان حکومت نے مقامی طور پر تیار کردہ بس اور کار نمائش کیلئے پیش کردی۔
گزشتہ روز کابل میں افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اورنائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی نے صنعتی فیکٹریوں کے کمپلیکس کا افتتاح کیا۔
اس حوالے سے افغان حکومت نے کہا کہ یہ کمپلیکس اِس وقت 105 اقسام کی مختلف مصنوعات تیار کر رہا ہے جن میں زرعی مشینری، آلات، چھوٹے صنعتی فیکٹریوں کے لیے پرزہ جات، ٹرانسپورٹ گاڑیاں اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
افتتاحی تقریب کے دوران نیشنل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کمپلیکس کی تیار کردہ کئی مصنوعات کی نمائش بھی کی گئی۔ اس نمائش میں مقامی طور پر تیار کردہ بس اور کار بھی رکھی گئی۔ ملک میں تیار کردہ بس میں افغان کابینہ ارکان نے سفر بھی کیا۔
یوه ورځ ما اعلان کړی و چې افغانستان خپل لومړی ملي بس جوړ کړ.
ډیرو تبصری کړې وې، چا تصویر د بلی کومې کمپنۍ بللی وه، چا دا خبره تبلیغات وبلله او چا بیا ښه وه ومنله.
تیره شپه په هماغه ملي بس کې سپور شوم او د ملي براختیا له شرکته مننه کوم چې خپله وعده یې پوره. pic.twitter.com/JiEwkuKSHD— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) July 22, 2025
افغان حکومت اور افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بس کی تصاویر ایکس پر پوسٹ کیں اور لکھاکہ کچھ دن قبل میں نے اعلان کیا کہ افغانستان نے اپنی پہلی قومی بس بنائی ہے جس پر بہت سے لوگوں نے تبصرے کیے، کچھ نے کہا کہ تصویر کسی اور کمپنی کی ہے، کچھ نے اسے پروپیگنڈا قرار دیا۔
ان کا کہنا تھاکہ میں نے گزشتہ رات اسی قومی بس میں سواری کی اور میں نیشنل بس کمپنی کا اپنے وعدے کو پورا کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
چیٹ جی پی ٹی پر روزانہ کتنے سوالات کئے جاتے ہیں؟ حیران کن اعدادوشمار سامنے آ گئے