اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) سابق ممبر اسمبلی آزادکشمیر، عالمی مبلغ اسلام سجادہ نشین آستانہ عالیہ بساھاں شریف ڈاکٹر پیر سید علی رضا بخاری نے جمعیت پولیس کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔
ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ پولیس فورس ریاست کا اہم ترین اور فرنٹ لائن دفاعی ادارہ ہے، جو دن رات جانفشانی سے عوام کی حفاظت پر معمور ہے۔
پولیس کے جائز اور دیرینہ مطالبات پر فوری توجہ دی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کو بروقت مالی معاونت، طبی سہولیات، تنخواہوں میں مہنگائی کے مطابق اضافہ، اور دورانِ ملازمت و ریٹائرمنٹ مراعات فراہم کرنا نہ صرف ان کی قربانیوں کا اعتراف ہے بلکہ ایک مہذب ریاست کی ذمہ داری بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خاص طور پر پولیس اہلکاروں کے لیے بہتر علاج، رسک الاؤنس، یونیفارم، اور رہائشی سہولیات کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔
پیر علی رضا بخاری نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ جمعیت پولیس کے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عملدرآمد کیا جائے تاکہ پولیس اہلکار مزید دلجمعی سے اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور قانون کی بالادستی کے لیے پولیس فورس کا استحکام ناگزیر ہے
پاکستان سے پے درپے شکست، بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارے غیر فعال کرنےکا فیصلہ