پی ٹی آئی رہنما فوزیہ سلیم بٹ کو حلقہ میرپور سے ٹکٹ دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) تحریک انصاف آزاد کشمیر کی بانی رکن اور سینئر رہنما محترمہ فوزیہ سلیم بٹ کو حلقہ ایل اے تھری میرپور سے پارٹی ٹکٹ دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

پارٹی کے دیرینہ کارکنان اور نظریاتی حلقوں نے قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ باوفا، نظریاتی اور آزمودہ ساتھیوں کو ترجیح دی جائے اور مفاد پرست عناصر سے گریز کیا جائے۔

محترمہ فوزیہ سلیم بٹ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی صفِ اول کی رہنماؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ وہ ضلع میرپور کی سابقہ سیکرٹری جنرل بھی رہ چکی ہیں اور انہیں سیاسی فہم و بصیرت کی حامل شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے سیاسیات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور برطانیہ میں سیٹل زندگی چھوڑ کر تحریک انصاف کے نظریے کے لیے وطن واپس آنا ان کی کمٹمنٹ کا مظہر ہے۔

کارکنان کے مطابق محترمہ فوزیہ سلیم بٹ پارٹی کے ہر اہم احتجاج اور جلسے میں صفِ اول میں نظر آئیں، یہاں تک کہ ڈی چوک اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران آنسو گیس اور شیلنگ کے باوجود میدان میں موجود رہیں۔ بیماری، خطرات اور دباؤ کے باوجود ان کی جدوجہد جاری رہی۔

پارٹی کے اندرونی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب کئی افراد نے مشکل وقت میں پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کی، فوزیہ سلیم بٹ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی رہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کارکنان اب انہیں حلقہ LA-3 میرپور سے ٹکٹ دینے کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔

پارٹی کارکنان کا مؤقف ہے کہ آنے والے الیکشن میں صرف وہی قیادت کامیاب ہو سکتی ہے جو نہ صرف عوام سے جڑی ہو بلکہ پارٹی کے ساتھ وفاداری کا عملی ثبوت بھی دے چکی ہو۔ اس حوالے سے محترمہ فوزیہ سلیم بٹ ایک مضبوط امیدوار کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہیں۔

میرپور، رینٹ پر حاصل کردہ 2 کروڑ روپے مالیتی پراڈو گاڑیاں فروخت کرنیوالے ملزمان گرفتار

Scroll to Top