مظفرآباد:جمعیت پولیس کے احتجاج کے بعد افسران بالا نے جمعیت پولیس کے نمائندہ کو بلا کر مذاکرات کئے جس کے بعد جمعیت پولیس کے نمائندہ نے احتجاج موخر کرنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق افسران بالا سے مذاکرات کے بعد جمعیت پولیس کے نمائندہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ رسک الائونس ،راشن الائوئنس اور یونیفارم الائونس میں اضافہ کا کل نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
افسران بالا نے دیگر مطالبات کے حل کیلئے سی پی او سے کمیٹی قائم کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے، مجھے یقین ہے آئی جی ہمارے مطالبات کو پورے کرنے کا وعدہ پورا کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر بھر میں پولیس ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال، مراعات کے لیے احتجاج جاری
پولیس کے نمائندہ نے تمام ملازمین سے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹیاں کریں اور ڈسپلن بھی قائم کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار پولیس ملازمین نے ریاست بھر میں مطالبات منظوری کیلئے احتجاج ریکارڈ کرایا جس کی سیاسی قیادت نے مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ پولیس فورس کے مطالبات فوری پورے کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر پولیس کی مراعات سے متعلق مرکزی دفتر کا حکومت کو بھیجا گیا مراسلہ سامنے آ گیا