دھیرکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل ) مہاجرین جموں وکشمیر ہمارے ماتھے کاجھومر ہیں۔آزادحکومت مہاجرین جموں وکشمیرکو سہولیات مہیا کرے ۔سردارعتیق احمد خان نے حلقہ غربی باغ میں تعمیر و ترقی ضرورت کی بنیاد پر کررہے ہیں ۔
رنگلہ روڈ میں 7کلومیٹر پر اسفالٹ ڈالی جائے گی ،بشارت شہید روڈ ،راجہ لطیف شہید روڈ دھیرکوٹ جہالہ چھپڑیاں روڈ ،دھیرکوٹ کوٹلی سہر کنیاٹی روڈ سمیت حلقہ کی دیگر سڑکات کی منظوری ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ 20کلومیٹر نئی سرکات موجودہ مالی سال بنائی جارہی ہیں ۔۔
مسلم کانفرنس تحصیل دھیرکوٹ کے صدر سردار عرفان احمد خان ،جنرل سیکرٹری راجہ محمد منیر احمد خان ، چیئرمین یونین کونسل رنگلہ راجہ افتخار افضل ممبر ضلع کونسل ملک محمد امان خان ، چیئرمین یونین کونسل چمیاٹی سردار شکیل عباسی ، صدریونین کونسل رنگلہ راجہ خورشید حمید ،راجہ خورشید خان اور دیگر نے دفترمسلم کانفر نس پرہجوم میں کہاکہ حلقہ غربی باغ میں اپوزیشن تعمیر وترقی میں مسلم کانفر نس کےہمقدم ہو جن منصوبہ جات کو بنیاد بنا کر احتجاج کیا جارہاہے ۔
یہ منصوبہ جات قائد مسلم کانفرنس میں سردار عتیق احمدخان نے منظور کروادیئے۔ دھیرکوٹ ہسپتال میں ایمرجنسی میں 50لاکھ روپے کی ادویات خرید گئیں ہیں۔ آنے والے دنوں میں نئی ایمبولیس مہیا کی جارہی ہے ۔
ڈاکٹر کی کمی کو پوراکردیا جارہا ہے اس وقت 7ڈاکٹر ز تعینات ہیں جو اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ میڈیکل اسپیشل لسٹ ،سرجیکل اسپیشل لسٹ ، بے ہوشی کاڈاکٹر سمیت دو سی ایم اوز کی خالی آسامیاں پر کی جارہی ہیں۔۔ مریضوں کو داخلے کی سہولت فراہم کی جائی گی ۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ میں محکمہ برقیات کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے چڑالہ میں برقیات کا سب ڈویژن قائم کردیا گیا جب کہ رنگلہ سب ڈویژن کا بھی پروسس میں ہے 37نئے ٹرانسفارمرمہیا کیے جارہے ہیں ۔
ہیلتھ پیکج میں منظور ہونے والی آسامیاں پر حکم امتناعی کی وجہ سے تعیناتی نہیں ہوسکیں اس طرح محکمہ برقیات میں بھی نئی منظور ہونے والی اور سالہ سال سے خالی آسامیوں پر حکم امتناعی کی وجہ سے تقرریاں نہیں ہو سکیں ۔
مسلم کانفرنسی رہنماوں کا کہنا تھا کہ دھیرکوٹ کی اپوزیشن پوائنٹ سکورنگ اور حکم امتناعی کے بجائے تعمیر اور ترقی کے عمل میں ہمارے ہم قدم ہو۔۔احتجاج ،ہرتالیں اور مظاہرے جمہوری حق ہیں لیکن جس وقت اپوزیشن کو معلوم ہوا ہے کہ فلاں فلاں منصوبوں منظور ہوچکے ہیں تو اس وقت احتجاج اور ہڑتالوں کی کال کیا معانی رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کی ساری قیادت قابل فخر ہے سردار عتیق احمد خان ، راجہ فاروق حیدر خان ،شاہ غٖلام قادر سمیت دیگر ریاست کی موجودہ قیادت نے ریاست کے لوگوں کو عزت احترام کے ساتھ جینا سیکھایا۔۔
مہاجرین ریاست کے باعزت شہری ہیں ان کے معاملات اور مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ درای ہے کانفرنس رہنماوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر پولیس ملازمین کے جائز مطالبات منظور کرے اساتذہ کے مطالبات حل کئے جائیں۔
ٹھیکیداروں کو فوری طور پر ادائیگیاں کی جائیں تاکہ تعمیر وترقی کاکام بروقت مکمل کرسکیں ۔ کانفرنسی رہنماوں نے سردار عتیق احمدخان کی قیادت مکمل اعتماد اظہار کیا ہے ۔ اور حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا گیا ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جن سے ریاست کے اندر پاکستان مخالف قوتوں کو احتجاج کے لیے ماحول فراہم ہو ۔