میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض کےدو بھائیوں آصف ریاض فوڈ انسپکٹر میرپوراورثاقب ریاض لائن مین برقیات میرپورکوانکوائری کیلئے اینٹی نارکوٹیکس نے طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس لاہور کی جانب سے صمن جاری کرتے ہوئے چوہدری آصف ریاض کو تھانہ اے این ایف جوہر ٹائون لاہور مورخہ 14 جولائی کو بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کرلیا ۔
صمن میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 16 جون 2025 کو بھی طلبی کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا مگر مذکورہ آصف ریاض نے اپنی حاضری یقینی نہیں بنائی ۔ اگر اس مرتبہ حاضری یقینی نہ بنائی تو مذکوران کیخلاف تادیبی کارروائی کئے جانے کا فیصلہ کیا جائےگا۔
دوسری جانب اینٹی نارکوٹیکس عدالت کی جانب سے ثاقب ریاض ولد چوہدری ریاض الحق ساکن نکی منگلا کالونی میرپور کو بھی مذکورہ اے این ایف تھانے میں حاضری یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ صمن کے مطابق ثاقب ریاض کو 23 جون کو بھی بلایا گیا تھا ۔
آزادکشمیر ملازمین تنظیموں کا اگیگا الائنس تشکیل، کام چھوڑ احتجاج کا اعلان