اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم کبھی کشمیر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری عوام کے یوم الحاق پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ 19 جولائی 1947 کو کشمیری عوام نے پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا۔ اور کشمیری عوام کے فیصلے کا تقدس ہر پاکستانی کے جذبے میں زندہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ الحاق پاکستان ایک مقدس عہد ہے جو ہماری قومی سوچ کا حصہ ہے۔ کشمیر کاز کے متعلق پیپلز پارٹی کا مؤقف بھٹو شہید کا ایک عہد ہے۔ اور یہ عہد قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اسے ہر محاذ پر جاری رکھا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم کبھی کشمیر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور الحاق پاکستان کے لیے جدوجہد جاری ہے۔ فتح صرف اور صرف کشمیری عوام کی ہو گی۔
سعودی عرب؛بغیر اجازت رہائش فراہم کرنیوالی متعدد عمرہ کمپنیوں کیخلاف کارروائی شروع