آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025کے اسکواڈ میں پاکستان کے 15 رکنی کھلاڑیوں میں میں آل راؤندر فہیم اشرف کی شمولیت پر صارفین نےسلیکشن کمیٹی تنقید کے نشتر چلادئیے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق نے قومی ٹیم کا اعلان کیا، جس میں کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا کے علاوہ بابراعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، عثمان خان، ابرار احمد، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین شامل تھے۔
قومی اسکواڈ میں 4 کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے، جس میں سعود شکیل، فخر زمان، فہیم اشرف اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔ فینز کی جانب سے سعود شکیل اور فہیم اشرف کو ایک روزہ اسکواڈ میں شامل کرنے پرسلیکشن کمیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
صارفین نے تنقید کے لئے سوشل میڈیا کا رخ کیا اور کہا کہ اگرنیشنل ٹیم کو فاسٹ بولر آل راؤنڈر ہی چاہیے تھا تو عامر جمال کو اسکواڈ کا کیوں حصہ نہیں بنایا گیا ۔
ایک صارف نے سلیکشن کمیٹی پر سوال اٹھایا کہ ہر اہم ایونٹ سے قبل فہیم اشرف کیسےٹیم کا حصہ بن جاتے ہیں؟۔ ایک اور صارف نے فہیم اشرف کے انتخاب کو بدقسمتی اور قابل اعتراض قرار د ے دیا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے اپنا آخری ون ڈے میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 11 ستمبر 2023 میں ایشیاکپ میں کھیلا جہاں پاکستان کو بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔