کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل)مون سون سیزن کے پیش نظر دریائے پونچھ کے اطراف کوٹلی کے ملحقہ علاقہ جات میں ممکنہ طغیانی اور سیلابی خطرات کے پیش نظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس کوٹلی کی نگرانی میں یونٹ سطح پر وارننگ اور آگاہی مہم جاری ہے۔
سول ڈیفنس کے رضاکار اپنے مقامی یونٹس کے ذریعے گھروں، محلوں اور کمیونٹی مقامات پر جا کر شہریوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر رہے ہیں جبکہ اہم اعلانات مساجد کے ذریعے بھی کرائے جا رہے ہیں تاکہ ہر فرد تک بروقت اور مؤثر انداز میں پیغام پہنچایا جا سکے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں، دریا کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں ۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فیوژن کنٹرول روم، ریسکیو 1122 یا قریبی سول ڈیفنس یونٹ سے فوری رابطہ کریں۔
ضلعی انتظامیہ/ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، کوٹلی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک اور پرعزم ہے۔
پاکستان کشمیریوں کی امیدوں،آرزوں اور قربانیوں کا مرکز ،انوارالحق




