مظفرآباد کے سب سے بڑے ہوٹل پر چھاپہ،صفائی کے ناقص انتظامات پر50ہزار جرمانہ

مظفر آباد: ریاستی دارالحکومت کے سب سے بڑے ہوٹل پی سی ہوٹل پر فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، صفائی کے ناقص انتظامات پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خوراک کی ہدایت پر عوام اورسیاحوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق غذا کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے ہمراہ فوڈ ٹیکنالوجسٹ شہر کے معروف ہوٹل میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیارسمیت کچن ،پروڈکشن ایریا،سٹوریج کی کوالٹی ،ٹریسیبیلٹی سمیت صفائی ستھرائی کے معیار کا تفصیلی معائنہ کیا۔

علاوہ ازیں پیسٹ مینجمنٹ اور کچن ایریاز میں کام کرنے والے شیف،ویٹر وغیرہ کے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی چیک کئے گئے۔ صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پرہوٹل پر50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مدینہ مارکیٹ میں ایک بار پھر چھاپہ، رات گئے نا جائز پارکنگ اورتجاوزات کے خلاف آپریشن

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابرار احمد میر نے کہا کہ شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی اولین ترجیح ہے۔

فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی کارروائیاں بلا تفرق جاری ہیں۔فائیو سٹار ہوٹل میں پاکستان ،بیرون پاکستان سےاہم شخصیات اور سیاح کھانا کھانے کے ساتھ ساتھ رہائش بھی اختیار کرتے ہیں۔

ہوٹلز انتظامیہ اور فوڈ کے کاروبار سے وابستہ افراد جو فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017اور پیور فوڈ ریگولیشنز 2019ء پر عملدرآمد یقینی بنانا فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ غیر رجسٹرڈ ،مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے فوڈ بزنس آپریٹر اور فوڈ پوائنٹ پر صفائی کے ناقص انتظامات کی صورت میں فوڈ اتھارٹی کے دئیے گئے نمبر 1280پر اطلاع دیں بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Scroll to Top