وزیراعظم انوارالحق مسلم لیگ ن بھمبر کے کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں، جمیل سلطان

بھمبر آزاد کشمیر (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزاد کشمیر کی پالیسیوں کیخلاف مسلم لیگ ن ضلع بھمبر کی ہنگامی پریس کانفرنس مسلم لیگ ن ضلع بھمبر نے کشمیر پریس کلب بھمبر میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔

پریس کانفرنس کی صدارت مسلم لیگ ن ضلع بھمبر کے صدر چوہدری جمیل سلطان نے کی انہوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ پولیس وزیراعظم کی ایما پر شہریوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز درج کر رہا ہے جسے سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔۔

انہوں نے ڈی ایس پی سٹی بھمبر محمد نصیر خان کو وزیراعظم کا ذاتی ملازم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو ڈرا دھمکا کر سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایس پی بھمبر کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔

صدر مسلم لیگ ن حلقہ بھمبر چوہدری ابرار الحق ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری انور الحق کی ہدایت پر تجربہ کار افسران کو ہٹاکر ناتجربہ کار افراد کو تعینات کیا جا رہا ہے جو ناانصافی ہے اور اس عمل کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

انہوں نے محکمہ مال میں رشوت خوری کے بڑھتے رجحان اور سڑکوں کی خستہ حالی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا پریس کانفرنس میں شریک مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل حافظ اظہر حسین رضا نے کہا کہ مختلف سرکاری محکموں میں خلاف قانون تقرریاں کی گئیں ہیں، جنہیں عدالتی سطح پر چیلنج کیا جائے گا ۔۔

انہوں نے محکمہ تعلیم میں خواتین کو ہراساںکئے جانے پر بھی آواز اٹھائی ۔سیکرٹری جنرل حلقہ بھمبر راجہ اورنگزیب خان نے الزام لگایا کہ وزیراعظم نے اقتدار سنبھالتے ہی سینئر سیکریٹریز کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر جونیئر افسران کے ذریعے من پسند فیصلے کروانا شروع کر دیئے ہیں۔

کونسلر بلدیہ بھمبر چوہدری اکرم پپو نے وزیراعظم پر بلدیاتی فنڈز روکنے کا الزام لگایا جس کے باعث بھمبر شہر میں ترقیاتی کام بند ہو چکے ہیں انہوں نے اسے بھمبر دشمنی قرار دیا پریس کانفرنس میں کشمیر پریس کلب بھمبر کے ممبران اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی، جنہوں نے ان تحفظات اور الزامات کی بھرپور تائید کی۔

آزادکشمیر:مون سون بارشیں ، دریائے نیلم ،جہلم میں طغیانی، دفعہ 144 نافذ

Scroll to Top