مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔جس باعث دریا نیلم /جہلم میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔جبکہ ندی نالوں میں بھی طغیانی کا سلسلہ جاری ہے
دریا کے قریب بسنے والے افراد کو مطلع کیاجاتا ہے کہ وہ دریا/ندی نالوں کے قریب نہ جائیں۔ مون سون میں شدید بارشوں میں غیر معمولی طغیانی کے باعث دریاؤں اورندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔
دریاوں ،ندی نالوں کے قریب دفعہ 144ض ف کانفاذ عمل میں لایاگیا ہے۔لہذا عوام الناس سے اپیل ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔مزید برآں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں انتظامیہ لمحہ بہ لمحہ عوام الناس کو مطلع کرے گی۔
سردار قمرالزمان کی رہائشگاہ کے قریب نصب ٹرانسفارمر انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گیا