سردار قمرالزمان کی رہائشگاہ کے قریب نصب ٹرانسفارمر انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گیا

باغ(کشمیر ڈیجیٹل)بائی پاس روڈ سٹی ون نزد رہائش گاہ سابق وزیر تعلیم و صحت سردار قمر الزمان خان کی رہائشگاہ کے قریب نصب بجلی ٹرانسفارمر انسانی زندگیوں کیلئے خطرے کی علامات بن گیا۔۔

چھ سات ماہ قبل رمضان المبارک میں بھی مذکورہ ٹرانسفارمرمیں خرابی اور دھماکے کےباعث وارڈ کیاٹ کے رہائشی راجہ نوید احمد کھکھہ کی لاکھوں روپے کی قیمتی گاڑی ( کیری ڈبہ) برقی شعلوں کی زد میں آ کر تباہ ہو گیا تھا جسکا کسی نے ازالہ نہ کیا۔

سات ماہ بعد صبح آٹھ ساڑھے آٹھ بجے اسی ٹرانسفارمر کے پول کے قریب راجہ رضوان احمد کھکھہ سکنہ کیاٹ حال مقیم محلہ خواجگان امامیہ کالونی کا لاکھوں روپے کا بیل کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

یاد رہے کہ متذکرہ جگہ عام عوام کی گزر گاہ ہے جہاں سے دن رات انسانی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔۔باغ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے متعلقہ حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے مبادا کہ کل کوئی انسانی جان چلی جائی تو آس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اہلکاران پر ہو گی۔

چھتیس گڑھ : 2019 سے اب تک 177 فورسز اہلکاروں کی خودکشی

Scroll to Top