اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق ممبر اسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف، پیر علی رضا بخاری، ضلع حویلی کے گاؤں پتھرہ (ممتازآباد) میں قبروں کی بےحرمتی اور انہیں اُکھاڑنے کے دل خراش اور دل دہلا دینے والے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف ایک غیر قانونی اور غیر شرعی عمل ہے بلکہ انسانیت، تہذیب اور اسلامی اقدار کے بھی خلاف ہے۔
قبروں کی بے حرمتی اسلامی تعلیمات کے سراسر خلاف ہے۔ ایسی مذموم حرکتیں معاشرے کی اخلاقی گراوٹ اور برداشت کے فقدان کی عکاس ہیں۔
یہ بات قابل تحسین ہے کہ ملوث عناصر کے خلاف فوری طور پر FIR درج کر لی گئی ہے ،ایسے افراد کو نشانِ عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی حرکت کا سوچ بھی نہ سکے۔ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بلا تاخیر کارروائی کریں۔
یہ واقعہ صرف ایک خاندان یا گاؤں کا مسئلہ نہیں، بلکہ ہمارے معاشرتی زوال اور دینی شعور کی کمزوری کی علامت ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ ایسے واقعات کے خلاف متحد ہوں اور اپنے بزرگوں، شہداء، دوسروں ، عزیز اقارب و مرحومین کی قبروں کے تقدس کو یقینی بنائیں۔
مجسٹریٹ مظفرآباد نے بغیر تحقیقات فیروزن فوڈ کمپنی کو30 لاکھ کا نقصان پہنچایا،ڈیلر شاہ مہران خان




