مجسٹریٹ مظفرآباد نے بغیر تحقیقات فیروزن فوڈ کمپنی کو30 لاکھ کا نقصان پہنچایا،ڈیلر شاہ مہران خان

مظفرآباد(کشمیرڈیجیٹل )مجسٹریٹ بلدیہ مظفرآباد سردار عمران نے فیروزن فوڈ کمپنی کی گاڑی کو روک کر بغیر تحقیق کے 30 لاکھ سے زائد مالیت کا نقصان اٹھانا پڑا اوپر سے دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار فیروزن فوڈ کمپنی جہلم ویلی کے ڈیلر شاہ مہران خان ،مالک فیروزن فوڈ کمپنی ڈرائیور تاج محمد ساکنہ بٹگرام کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں پریس کانفرنس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز قبل پیش آنے والے ایک واقعے کے حوالے انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس مال کو ضبط کر کے بعد ازاں ضائع کیا گیا، وہ اُن کا ذاتی نہیں بلکہ اُن کے ماموں احتشام خان کا تھا۔

احتشام خان معروف فوڈ کمپنیز SabrOso C اور H.F.C کے نمائندہ ہیں، جن کے نام باقاعدہ رجسٹرڈ اور قانونی طور پر پاکستان و آزاد کشمیر میں موجود ہیں۔

مذکورہ مال کی باقاعدہ انوائسز بھی احتشام خان کے پاس موجود تھیں، اس کے باوجود بلدیہ مجسٹریٹ سردار عمران نے سامان کو ضائع کر دیا اور سوشل میڈیا پر متاثرہ شخص کو بدنام کیا گیا حالانکہ ان کا اس سامان سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

مہران خان کے مطابق احتشام خان پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ اپنے بھانجے کو کیس واپس لینے پر آمادہ کرے، ورنہ دونوں کو یہاں کاروبار سے روک دیا جائے گا۔

متاثرہ افراد نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ سردار عمران نے غیر قانونی طور پر احتشام خان کا موبائل فون چھین لیا، جو اب کئی دنوں سے اسی کے پاس ہے۔

مذکورہ فون میں بلدیہ مجسٹریٹ کے خلاف اہم شواہد موجود تھے، جن کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔متاثرہ شخص شاہ مہران خان نے مزید الزام لگایا کہ جب انہوں نے اس غیر قانونی رویے کے خلاف معزز عدالت سے رجوع کیا تو انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور دعویٰ کیا گیا کہ مجسٹریٹ کو اعلیٰ ریاستی اداروں اور معزز عدلیہ کی پشت پناہی حاصل ہے۔

شہری مہران خان نے چیف جسٹس، وزیراعظم پاکستان اور چیف سیکریٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اور ان کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ فوڈ کی ترسیل اور معیار کی جانچ فوڈ اتھارٹی کی ذمہ داری ہے، اور بلدیہ مجسٹریٹ کو اس عمل میں مداخلت سے روکا جائے۔ متاثرہ فرد نے خبردار کیا کہ اگر انہیں یا ان کے اہلِ خانہ کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری بلدیہ مجسٹریٹ سردار عمران پر عائد ہوگی۔

سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر 19 جولائی کو الحاق پاکستان ریلی کی قیادت کرینگے

Scroll to Top