مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان 19 جولائی کو لائن آف کنٹرول کے نزدیکی اور تاریخی اہمیت کے حامل علاقے چناری میں الحاق پاکستان ریلی کی قیادت کرینگے ۔
ریلی چناری بازار سے دن گیارہ بجے شروع ہوگی جس سے سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان خصوصی خطاب کرینگے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ ن مرزا آصف مغل نے کہا کہ موجودہ حالات اور خاص کر آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعدآزاد خطے کے اندر نظریاتی سیاست کے فروغ کی اشد ضرورت ہے۔۔
ایسے میں قائد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے نظریاتی محاذ پر بھی قائدانہ کردار ادا کررہے ہیں انشاءاللہ 19 جولائی کو مملکت خداداد پاکستان کے ساتھ الحاق کے مشن کی تکمیل کے لیے ریلی موجودہ حالات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
پولیس افسران واہلکاروں پر تنخواہ سے متعلق سوشل میڈیا کے استعمال پرپابندی عائد




