مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) ریزرو پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں پولیس ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے باضابطہ نوٹس جاری کردیا۔
نوٹس میں ریزرو پولیس افسران اور اہلکاروں کو تنخواہ میں فرق یا ہڑتال سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
تنخواہوں میں فرق یا ہڑتالوں سے متعلق افسران یا اہلکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر موجود کوئی بھی پوسٹ فوری طور پر حذف کردی جانی چاہیے۔
مستقبل میں سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹ شیئر کرنے یا شائع کرنے والے کسی بھی افسر یا اہلکار کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی اور کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔یہ معاملہ فوری ذاتی توجہ کا متقاضی ہے۔