پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جو ایک شاپنگ مال کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں چھ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ متعلقہ حکام نے طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کریں گے، ٹیم انتظامیہ کا بڑا فیصلہ
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب صرف چند روز قبل واشنگٹن میں ایک مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹرکے ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں دونوں فضائی طیارے میں سوار تمام 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ڈی سی فائر چیف کے مطابق اب تک 41 لاشوں کی باقیات نکالی جاچکی ہیں جبکہ 28 افراد کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے۔