آزادکشمیر:بالائی علاقوں میں شدید بارشیں، دریائے جہلم میں اونچے درجے کا سیلاب،ایمرجنسی نافذ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )محکمہ موسمیات، ہائیڈرومیٹیرولوجیکل اداروں اور بورڈ آف ریونیو پنجاب کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر اور دریائے جہلم کے بالائی کیچمنٹ ایریاز میں مسلسل اور شدید بارشوں کے باعث آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے جہلم میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب (Exceptional High Flood) کا شدید خطرہ موجود ہے۔

منگلا اپ اسٹریم پر پانی کا بہاؤ 3,50,000 سے 4,50,000 کیوسک تک پہنچ سکتا ہے یہ بہاؤ انتہائی خطرناک تصور کیا جاتا ہے اور ندی نالوں میں بھی شدید طغیانی کی توقع ہے۔

تمام ضلعی و مقامی اداروں، ریسکیو سروسز، اور شہری انتظامیہ کو مکمل ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ عوام الناس دریا، پلوں، ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً ریسکیو 1122 سے رابطہ کرنے کی ہدایت

آزادکشمیر:مون سون بارشیں، 5 گھرمکمل تباہ، سیلابی الرٹ جاری

Scroll to Top