مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل )نوتعینات ایس ایچ او تھانہ پولیس پنجگراں محمد یونس بٹ کی پہلی کامیاب کارروائی چوری ہونے والی جیپ فوری برآمد کرلی گاڑی کے مالک کا محکمہ پولیس سے اظہار مسرت اور خراج تحسین پیش کیا۔۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس پنجگراں کی حدود سے QA 195 ٹیوٹا جیپ سائل کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ پولیس پنجگراں محمد یونس بٹ نے ہمراہ محمد حفیظ،ڈی ایف سی چوہدری یونس،تفتیشی افسر زاہد ودیگر فوری کارروائی کرتے ہوئے چوری ہونے والی گاڑی پنجگراں سے برآمد کرتے ہوئے ملزمان طارق اور بشیر ساکنہ کو گرفتار کرلیا۔
گاڑی کے مالک ندیم ولد شریف ساکن پھلاوئی ضلع نیلم نے ایس ایس پی مظفرآباد،ڈی ایس پی نصیر آباد،اور ایس ایچ او تھانہ پولیس یونس بٹ اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے فوری گاڑی برآمد کرلی۔
فیصل ممتاز راٹھور کا تگڑا وار، کیرنی مندھار کی گجربرادری کے اہم رہنما پیپلزپارٹی میں شامل