نیلم(کشمیر ڈیجیٹل)مظفرآباد اینٹی نارکوٹکس عدالت کا بڑا فیصلہ، منشیات فروشی جرم ثابت ہونے پر 4 سال قید ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنادی ۔
جاگراں کے رہائشی ملزم عبدالحمید ولد سلام دین پرجرم کا ارتکاب ثابت ہوگیا جسےعدالت نے چار سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی دی۔
جرمانہ کی عدم ادائیگی کئ صورت میں مزید6 ماہ سزا کاٹنا ہوگی ۔مجرم اپنی سزا سینٹرل جیل مظفرآباد میں کاٹے گا ۔پولیس کی طرف سے انسپکٹر سجاد نے جاندار انداز میں تمام تر ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ کیس کی پیروی کی اور کامیاب ہوئے۔
وادی لیپہ: پاک بھارت کشیدگی پر آل پارٹیز الائنس کا چودہ نکاتی چارٹر، فوری عملدرآمد کا مطالبہ