معطل جونیئر کلرک آصف ریاض ایک اور کیس میں پھنس گیا، ڈپٹی کمشنر کا انکوائری کا حکم

بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل)رشوت کے الزام میں معطل شدہ جونئیر کلرک پر13 لاکھ روپے ایک اور سائل سے وصول کرنے کاالزام،ڈپٹی کمشنربھمبرنے انکوائری کاحکم جاری کردیا۔

ترجمان ڈپٹی کمشنرآفس بھمبر کے مطابق رشوت کے الزام میں معطل شدہ محکمہ مال تحصیلدار آفس بھمبر دفتر کے جونئیرکلرک آصف ریاض کے خلاف انکوائری کا سلسلہ جاری ہے۔

اس دوران برنالہ سے ایک سائل محمدانور نے بیان حلفی کے ساتھ ڈپٹی کمشنربھمبر کو درخواست دی کہ مذکورہ جونئیر کلرک نے زمین کے کاغذات مکمل کرنے کے لئے 13 لاکھ روپے وصول کیے اور کام بھی نہیںکیا۔

8 لاکھ روپے برنالہ میں دو گواہان کی موجودگی میں وصول کئے اور پھر کہاکہ کاغذات کا مسئلہ پیچیدہ ہے 5 لاکھ مزید لگیں گے کیونکہ اس میں کوٹلی میرپور جہلم کے لوگ بھی شامل ہیں جن کوادائیگی کرنی ہے جس پرہم نے مزید5 لاکھ روپے مذکورہ کلرک کو دیئے۔

سائل کی درخواست پر ڈی سی بھمبر نے اے سی برنالہ کو انکوائری آفیسر مقررکرکے 14 روز میں رپورٹ طلب کی ہے۔

750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی مکمل ،خوش نصیب افراد کی فہرست جاری