مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ایم ایل اے چوہدری قاسم مجید نے میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں۔ محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری کے بغیر اپنے حلقہ ایل اے 2 میں نیا ایس ڈی او تعینات کر دیا ۔
مذکورہ ایس ڈی او کو اضافی ڈیوٹی دی گئی ہے جو کہ قواعد و ضوابط کے خلاف ہے۔۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چوہدری قاسم مجید نے مذکورہ تعیناتی بطور سیاسی رشوت کی
جس سے بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ تقرری چوہدری قاسم مجید نے آئندہ عام انتخابات میں ان کی سہولت اور اس حلقے سے ان کی جیت کو یقینی بنانے کیلئے کی ۔
اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جناب سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے حسب تحریک چیف انجینئر تعمیرات عامہ شاہرات میر پورمستر قیصر شفیق ، اسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (بی (17) مسلک دفتر چیف انجینئر تعمیرات عامہ شاہرات میر پور کو تاحکم ثانی شاہرات ڈویژن میر پور ( سب ڈویژن اسلام گر در چکسواری ) کے جملہ تعمیراتی مرترقیاتی امور تفویض کیے جانے کی منظوری صادر فرمائی ہے۔
جسٹس خواجہ محمد نسیم نے بطور قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر حلف اٹھا لیا




