نادرا کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم اعلامیہ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم (W.P 8999/2017) کی روشنی میں ایسے تمام پاکستانی شہری جو ہاتھوں کی مکمل یا جزوی معذوری، فنگر پرنٹس کے مٹنے، بیماری، یا کسی حادثے کی وجہ سے بائیومیٹرک تصدیق کروانے سے قاصر ہیں، اب متبادل طریقے سے اپنی شناخت کی تصدیق کروا سکتے ہیں۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ نادرا کی بائیومیٹرک تصدیق ان افراد کے لیے ممکن نہیں جن کی انگلیاں کٹی ہوئی ہوں، پٹیاں بندھی ہوں یا فنگر پرنٹس مٹ چکے ہوں۔ ایسے افراد بینک اکاؤنٹ کھلوانے، موبائل سم حاصل کرنے یا دیگر بائیومیٹرک تصدیق کی ضرورت والے کاموں میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ اب وہ شہری ’ویری سِس (Verisys)‘ نامی سروس کے ذریعے اپنا CNIC نمبر، چہرے کی تصویر اور دیگر ڈیٹا کی بنیاد پر تصدیق کروا سکتے ہیں۔
نادرا کی اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والے شہری کسی بھی متعلقہ ادارے میں لاہور ہائیکورٹ کا مذکورہ حکم نامہ پیش کرکے اپنا مسئلہ حل کروا سکتے ہیں۔
نادرا کی ویری فکیشن سروس “ویری سِس” اس وقت بینکنگ، ٹیلی کام سمیت متعدد شعبوں میں کام کر رہی ہے۔ صارفین فوری معاونت کے لیے درج ذیل رابطہ ذرائع استعمال کر سکتے ہیں:
رابطہ معلومات:
ویری فکیشن ڈیپارٹمنٹ، پی ایس ڈی ڈائریکٹوریٹ – نادرا
Phone no: 051 9108131 34
E-mail: qasim.rizvi@nadra.gov.pk
Fax: 051 9108137
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے پاکستانی شہریوں کیلئے ای ویزا نظام متعارف کر دیا