نیلم، ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ تہجیاں کی مشینیں چرانےوالا ملزم گرفتار

نیلم:فلاحی ادارے کیساتھ کھلواڑ کرنے پر محمد حسین گنائی(عرف) آفتاب ساکنہ تہجیاں کو تھانہ پولیس لوات نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک فلاحی ادارہ نے تہجیاں میں غریب خواتین کیلئے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم کیاتھا اور ملزم محمد حسین گنائی کی فیملی اس سنٹر کی بینفشری تھی۔

ملزم اچانک سامان سلائی مشینیں لے کر فرار ہوگیا تھا جس کی وجہ سے کمیونٹی کو نقصان ہوا اور کمیونٹی نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سہنسہ پولیس کی کارروائی،لاکھوں مالیتی 5 بکریاں چوری کرنیوالےملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

تہجیاں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی 12سے زائد سلائی مشینیں فروخت کر کے غائب ہونیوالا شخص تھانہ پولیس لوات نے ڈرامائی انداز میں حراست میں لیا۔

پولیس نے ملزم سے 9سلائی مشینیں برآمد کرلیں ۔تہجیاں کے شہریوں بالخصوص بینیفشریز نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملزم کیخلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرات نہ کرسکے۔

Scroll to Top