امتیاز نسیم کے اعزاز میں استقبالیہ، بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پرزور

لیڈز (کشمیر ڈیجیٹل) اوورسیز باغ کمیونٹی کی جانب سے وزیر حکومت امتیاز نسیم کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب ۔
لیڈز (کے نیوز ایچ ڈی) آزاد جموں و کشمیر کی وزیر حکومت امتیاز نسیم کے اعزاز میں اوورسیز باغ کمیونٹی کی جانب سے لیڈز میں ایک باوقار اور پرتکلف استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔

اس تقریب کا اہتمام ممتاز کاروباری شخصیت اور سماجی رہنما راجہ ارشد نے کیا، جس میں سیاسی، سماجی، اور علمی حلقوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں برطانوی و کشمیری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد اوورسیز باغ کمیونٹی کے نمائندہ راجہ اعجاز شائق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امتیاز نسیم ایک باوقار، دلیر اور نظریاتی قیادت کی علمبردار ہیں، جو نہ صرف خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم ہیں بلکہ عوامی خدمت کے جذبے سے بھی سرشار ہیں۔

راجہ ارشد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا:“ امتیاز نسیم صرف ایک سیاسی رہنما نہیں بلکہ باغ کی خواتین کے لیے امید کی کرن ہیں۔ وہ نہایت وقار، خلوص اور استقامت کے ساتھ قائد عوام مرحوم کرنل نسیم کی نظریاتی و عوامی وراثت کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ ان کی موجودگی ہمارے لیے باعث فخر ہے اور ہم ان کے ممنون ہیں کہ انہوں نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر اس تقریب کو رونق بخشی۔”شرکا میں کونسلر شہزاد، ڈاکٹر فیض، ڈاکٹر سید مدثر گردیزی، بریسٹر خوشنود ذوالفقار، کیپٹن اختر علی، سید تحسین گردیزی، وسیم لطیف لاثانی ، عمران اظہراور برطانیہ میں جنوبی افریقہ کے سفارتی نمائندہ راجہ جہانگیر شامل تھے، جب کہ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے معززین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مقررین نے وزیر حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ امتیاز نسیم نے نہ صرف کشمیری خواتین کی نمائندگی کا حق ادا کیا بلکہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ مقررین نے عالمی سطح پر کشمیر کے مسئلے کو مؤثر طریقے سے اجاگر کرنے، اور شملہ معاہدہ جیسے فرسودہ فریم ورک سے آزادی حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ امتیاز نسیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:“یہ میرا ذاتی دورہ ہے جس کا حکومت کے خزانے سے کوئی تعلق نہیں۔ میں نے اس موقع پر برطانوی پارلیمنٹ کے درجنوں اراکین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کشمیری نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کو ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کریں تاکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز دنیا تک پہنچائی جا سکے۔وزیر حکومت نے مزید کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ فیلڈ مارشل حافظ منیر کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو ایک مؤثر اور فیصلہ کن انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے پاکستانی مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو سبق سکھا کر قوم نے اتحاد اور غیرت کی مثال قائم کی ہے۔تقریب کے اختتام پر شرکا کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا جسے مہمانوں نے خوب سراہا۔ شرکائے تقریب نے اسے اوورسیز کمیونٹی کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔

ایپل اپنا نیا آئی فون 17سیریزمتعارف کروانے کیلئے تیار، تقریب رونمائی 10 ستمبر کو ہوگی

Scroll to Top