مرکزی ایوان صحافت کے انتخابات: سجاد میر صدر، اشفاق شاہ جنرل سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب!

آزاد کشمیر کے سب سے بڑے صحافتی ادارے مرکزی ایوانِ صحافت (سینٹرل پریس کلب) مظفرآباد کے سال 2025 کے انتخابات بلا مقابلہ مکمل ہو گئے۔ سجاد احمد میر کو صدر اور سید اشفاق حسین شاہ کو سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔ الیکشن کمشنر راجہ افتخار احمد کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

انتخابی عمل کے مطابق انتظامیہ کے 8 اور مجلس عاملہ کے 7 ارکان بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ دیگر کامیاب عہدیداران میں سینئر نائب صدر نصیر انور، نائب صدر تنویر احمد تنولی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ خالد، جوائنٹ سیکرٹری شاہ زیب افضل، سیکرٹری مالیات محمد انصر صدیق خواجہ، اور سیکرٹری اطلاعات میر بشارت حسین شامل ہیں۔

مجلس عاملہ کے منتخب ارکان میں سرفراز احمد خواجہ، طارق مقبول نقاش، محمد اسلم میر، محمد عارف عرفی، سید غلام رضا کاظمی، سید عباس گردیزی، اور محمد فاروق مغل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر مسافر بدل گیا، دبئی جانے والا مزدور پرواز سے رہ گیا

الیکشن کمشنر راجہ افتخار احمد نے الیکشن کمیشن کے سیکرٹری گلزار احمد عثمانی اور معاون سید ندیم حسین شاہ کے ہمراہ نتائج کا باضابطہ اعلان کیا۔

Scroll to Top