فائرنگ

راولاکوٹ: دریک میں 2معصوم بچوں پر تشددمیں ملوث کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے : عوام کا مطالبہ

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) راولاکوٹ کے نواحی علاقے دریک میں معصوم بچوں پر تشدد کا افسو ناک واقعے کے پیش آنے کے بعد عوام علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

یہ انسانیت سے گری ہوئی حرکت ہوئی ہے ۔ جو پورے علاقے کےلیے باعث بدنامی ہے، غریب دو معصوم بچوں پر تشدد کیا گیا ۔

جن کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع فارورکہوٹہ سے ہے جو دریک مدرسے میں پڑھتے تھے ان پر وہاں کے ایک مقامی شخص جس کا نام خواجہ طاہر محمود بتایا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سراں چٹھیاں: زمین کے تنازع پر بدترین تشدد، کئی افراد زخمی، پولیس خاموش تماشائی

وہ ان بچوں کو اغواء کر کے اپنے گھر لے گیا وہاں جا کر ان بچوں پر خود بھی تشدد کیا اور ان کی بيگم نے بھی ان بچوں کو مارا پیٹا ہے ۔

پھر ان کے بھتیجے نے بھی جب دل نہ بھرا تو ان بچوں کو لے جا کر کتوں کے پنجرے میں ڈال دیا ۔ یہاں تک کہ ان بچوں کیلئے پھانسی کا پھندا تیار کیا گیا کہ اس پر لٹکائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:تھوتھال پولیس اہلکاروں کے ظلم کی انتہا، شریف شہری کو تشدد کا نشانہ بناڈالا،جعلی مقدمہ درج

ان با اثر افراد کی جانب سے بچوں پر سخت ترین تشدد کرنے کے بعد دریک کی عوام میں سخت تشویش پائی جارہی ہے ۔

عوام نے اس واقعے پر قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔ ان با اثر افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے ۔

Scroll to Top