مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری محمد اکمل حسین سرگالہ نے کہا ہے کہ 13 جولائی 1931ء کا دن تحریکِ آزادی کشمیر کی بنیاد ہے ، جب کشمیری مسلمانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر جد وجہد آزادی کو نئی جہت دی ۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن کشمیری قوم کی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جس نے ایک مظلوم قوم کو ظلم اور جبر کے خلاف کھڑا ہونے کا حوصلہ دیا ۔ کشمیری عوام آج بھی اس دن کی یاد کو زندہ رکھتے ہوئے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں ۔ چوہدری اکمل کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر رکھی ہے مگر کشمیریوں کا جذبہ حریت پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیرانتخابات کیلئے ن لیگ کی تیاریاں شروع،راناثناکی سربراہی میں8رکنی کمیٹی قائم
انہوں نے کہا کہ 13 جولائی 1931ء کو شہید ہونے والے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کیونکہ ان کی دی گئی تحریک آج ایک منظم اور مستقل جدوجہد میں ڈھل چکی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ظلم و ستم کے باوجود کشمیری نوجوان آج بھی سری نگر کی گلیوں میں پاکستان کا پرچم لہرا کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں ، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیریوں کے دل آج بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں سیاسی درجہ حرارت چڑھ گیا ، پیپلز پارٹی میں اندرونی اختلافات، ن لیگ کی جوڑ توڑ
چوہدری اکمل سرگالہ نے بین الاقوامی برادری پُر زور سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق ، حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کرے ۔




