فارورڈ کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیربجلی کی ناقص تنصیبات نے ایک اور قیمتی جان لے لی! فارورڈ کہوٹہ حویلی میں آج علی الصبح محکمہ شہری دفاع کا ملازم بجلی کا کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا ۔
اس حادثے سے دودن قبل خیبر پختونخوا سے کہوٹہ مہمان بچہ گھروں کے اوپر سے گزرتی ہائی ویلٹیج تاروں نے کھینچ لیا اور موقع پر جان کی بازی ہار گیا ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ فارورڈ کہوٹہ شہر میں گھروں اور دکانوں کے قریب لگے بجلی کے کھمبے عوام کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔
محکمہ برقیات کی غفلت پر شہری شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اگر فوری اصلاح نہ کی گئی تو مزید قیمتی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع حویلی میں محکمہ برقیات کی غفلت شہر کے اندر چھتوں پر لٹکتی تارون نے آج دوسرے بندے کی جان لے لی ۔ حویلی کہوٹہ ڈی ڈی ایم اے کا ڈرائیور محمد عظیم سکنہ چڑیکوٹ جو کے ایک بلڈنگ کی چھت کے اوپر سے گزر رہا تھا کہ بجلی کی تاروں نے پکڑ لیا اور پورے جسم کو جلا کر راکھ کر دیا جو کہ موقع پر جان بازی ھار گیا ۔۔
محکمہ برقیات کی غفلت کی وجہ سے اس حادثاتی موت کی خبر پورے شہر میں تاجروں میں جنگل کی اگ کی طرح پھیل گئی،شہریوں انجمن تاجران نے لاش کو چوک میں رکھ کر شدید احتجاج کیا شہریوں کا شدید احتجاج تمام سڑک بند کر دی گئی
شہریوں نے محکمہ برقیاتی غفلت پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور تحقیقات کا مطالبہ کیا کے مرحوم کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈیڈ باڈی کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر وحید چوہان پی ٹی ائی کے مرکزی رہنما عامر نظیر چوھدری ڈسٹرکٹ ایوب پریس کلب کے صدر ماجد محمود گیلانی جنرل سیکرٹری شیخ وحید اقبال قاری مشتاق رسول چوھدری جمیل احمد خواجہ ثاقب مبین مدثر انور چوھدری چوھدری خالد ایڈوکیٹ نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ برقیات کی غفلت کی وجہ سے۔
اج دوسرا واقعہ پیش ایا دوسرے بندے کی جان چلی گئی محکمہ برقیات کو بارہا بتانے کے باوجود بھی ان کے کان پر کوئی یوں تک نہیں رینگتی احتجاجی مظاہرین نے کہوٹہ کی ضلع انتظامیہ کی جانب سے غفلت پر شدید احتجاج کیا احتجاجی مظاہرین نے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ان کے ابائی گاؤں روانہ کر دیا گیا انجمن تاجران اور شہریوں نے اس واقعہ پر شدید دکھ کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو نوٹس دیا کہ محکمہ برقیات کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی تو مکمل شٹر ڈون پہییہ جام۔ ہڑتال کی جائے گی اور محکمہ برقیات شہر کے اندر فوری طور پر تمام لائنوں کو درست کرے اور لٹکتی تاروں کو مناسب طریقہ کار سے تبدیل کریں نہیں تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا
اسلام آباد سے آئے بائیک رائڈرز کا قافلہ جہلم ویلی پہنچ گیا، وادی لیپہ کی مہمان نوازی اور قدرتی حسن سے متاثر